تازہ ترینشوبز

اشنا شاہ غزہ کے بچوں کو کھانے کی طرح نظر آنے والے کھلونے فراہم کرنے پر شدید برہم

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے غزہ کے بچوں کو کھانے کی طرح نظر آنے والے کھلونے فراہم کرنے پر اقوامِ متحدہ کے عمل کو شرمناک قرار دے دیا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر فلسطینی صحافی محمد سمری نے ایک تصویر جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی طرح نظر آنے والے مصنوعی چکن نگٹس، دودھ کا پیکٹ، فرنچ فرائز، برگر اور آئس کریم پیک کے کھلونے شاپر میں پیک کیے گئے ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں صحافی نے لکھا کہ "ہمارے بچوں کو کھانا دینے کے بجائے اقوام متحدہ کھانے کی طرح دکھنے والے کھلونے دے رہا ہے۔”

پوسٹ منظر عام پر آنے کی دیر تھی کہ فلسطین کے دکھ میں شامل ہونے والے لوگوں نے سوشل میڈیا پر غم غصے کا اظہار کردیا,شدید برہمی کا اظہار کرنے میں اداکارہ اشنا شاہ نے بھی صحافی کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اس عمل کو شرمناک اور "احمقانہ مذاق” قرار دےدیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex