پاکستانتازہ ترین

اسی ہفتے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کروں گا،لطیف کھوسہ

سینئر وکیل و سیاست داں لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا تھا کہ میں پیپلز پارٹی میں ہوں، اسی ہفتے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کروں گا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ اپنے اور اعتزاز احسن کے بارے میں آصف زرداری کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین یا صدر اگر سمجھتے ہیں کہ میں پارٹی میں نہیں تو ٹھیک ہے، اگر آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں پارٹی میں نہیں ہوں تو میں نہیں ہوں۔

وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ میں بھٹو شہید اور بینظیر کی جماعت میں تھا جس کا نظریہ عوامی حمایت تھا۔لطیف کھوسہ سے سوال کیا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کی بات ہو رہی ہے، کیا یہ دعوے درست ہیں؟اس کا جواب دیتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ میری فیملی، دوست اور ہمنواؤں کا اصرار ہے اس لیے اسی ہفتے فیصلہ کر رہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex