شوبز

اسلام قبول کرنیوالی بھارتی اداکارہ فائزہ کا شوبز کو گڈبائے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی شو ’ سسرال سمر کا ‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل’سسرال ثمر کا ‘ کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں، مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا ۔بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں اور اپنی شادی شدہ زندگی میں بےحد خوش ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی اجازت سے بچے کی پیدائش کے بعد گھریلو ذمہ داریوں اور بچے کی پرورش پر مکمل توجہ دینا چاہتی ہیں اس لئے شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔دیپیکا نے بتایا کہ اُن کے شوہر شعیب ابراہیم بھی ان کے اس فیصلے سے متفق ہیں تاہم انہوں نے کبھی اداکارہ کو کام سے نہیں روکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: