پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد؛ تیز رفتار سرکاری افسر کی گاڑی نے 2نوجوانوں کو کچل ڈالا

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں تیز رفتار سرکاری افسر کی گاڑی نے 2نوجوانوں کو کچل ڈالا، ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

حادثہ تھانہ سنگجانی کی حدود ملٹی گارڈن بی 17میں پیش آیا جہاں سرکاری گاڑی سفید فارچیونر نے دو نوجوان لڑکوں کو ٹکر مار دی، دونوں زخمی نوجوانوں کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی ہے،قانونی کاروائی شروع کر دی گئی، سرکاری گاڑی کی ڈرائیور خاتون ہے جس کا نام نبیلہ سمیع بتایا جا رہا ہے، خاتون ڈرائیور کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے