تازہ ترینموسم

اسلام آباد، راولپنڈی اورلاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی آمد پر پہلی برفباری ہوئی۔

راولپنڈی شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد سردی بڑھ گئی، بارش کے بعد لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ ، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں صبح کے وقت بادل برس پڑے۔علاوہ ازیں پاکپتن، پھالیہ، سکھیکی، وزیر آباد، مریدکے، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، عارف والا، بہاولنگر، نارووال، گوجرہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانگلہ ہل سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل برسے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *