بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیل فلسطین جنگ پانچویں روز بھی جاری

غزہ: اسرائیل فلسطین جنگ پانچویں روز بھی جاری ہے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے تیزکر دیے گئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیل نے غزہ کے علاقے الفرقان میں 200 سے زیادہ اہداف پر بمباری کی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الفرقان پر یہ تیسرا حملہ ہے جس کے دوران 450 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 سو ہوگئی ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔حالیہ اسرائیلی بمباری سے 3 فلسطینی صحافی جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ ہفتے سے جاری بمباری میں اب تک 7 صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ یونیسیف کا کہنا ہےکہ ایک لاکھ87 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہوکر اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *