پاکستان

اسرائیل،بھارت کی کوشش، پاکستان کو اندرسے نقصان پہنچایا جائے. شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے بھارت کے وزیرداخلہ کے بیان کوسختی سے مسترد کرتا ہوں، اسرائیل اوربھارت کی کوشش ہے پاکستان کو اندرسے نقصان پہنچایا جائے، مقبوضہ کشمیرمیں کوئی دخل اندازی نہیں ہورہی ہے۔ این ڈی ایس اور اسرائیل کی کوششیں شکست کھائیں گی۔ پاکستان کوسرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔انہوں نے پریس کانفرنس میں اطہار خیال کرتے ہوئے کہا ہمارا ہمسایہ خطے کے امن وامان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشت گرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کوئی مائی کا لال پاکستان کو سرحدوں سے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا داسوحملے کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیا ہے، افغانستان کی سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ نادرا کوچلانے کے لیے وزیراعظم سے گائیڈ لائنزلیں گے، تمام جعلی شناختی کارڈکو ختم کرکے دونمبرکارڈ بنانے والے تمام افسروں کونادراسے نکال دیں گے۔ نورمقدم قتل کیس سے متعلق کہا کہ کیس کے ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے،
وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کا اہتمام کررہے ہیں، کسی کےعقیدے کوچھیڑیں گے نہ اپنےعقیدے کوچھوڑیں گے، محرم الحرام کے دوران تمام عزاداراین سی اوسی کے ایس اوپیزکوفالوکریں۔ فاٹا میں تھری جی اور فورجی کو دس محرم تک بند کیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران تمام عزادار این سی اوسی کے ایس اوپیزکوفالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: