بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی اداکارہ کا گرفتار کر لیا

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی اداکارہ مائسہ عبدالہادی کوسوشل میڈیا پر فلسطین سے متعلق پوسٹ لگانے پر حراست میں لیا.

37 سالہ اداکارہ کو سوشل میڈیا پر فلسطین سے متعلق پوسٹ لگانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے 7 اکتوبر کے حماس کے جوابی ردِ عمل سے متعلق پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لگائی تھی۔ اسرائیلی پولیس نے نام ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ اداکارہ کو ناصرت شہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ 9 مئی 2021 کو حیفا شہر میں ایک پرامن مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران زخمی ہوئی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائسہ عبدالہادی نے 2011 میں دبئی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex