تازہ ترینشوبز

اسرائیلی حملوں پرخاموشی، اُشنا شاہ ملالہ سمیت دیگر معروف شخصیات پررد عمل

فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اپنی آواز بُلند کرنے والی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے ملالہ یوسف زئی سمیت تمام مشہور شخصیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا جو اس وقت خاموش ہیں۔

گزشتہ شب سے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی، زمینی اور سمندری حملے جاری ہیں جس کے بعد غزہ کا دُنیا سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے، ایسے میں اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تمام مشہور شخصیات اور فنکاروں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔


اُشنا شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “اُن تمام مشہور شخصیات، ثقافت سازوں، فلاح و بہبود پر اثر انداز ہونے والے، روشن خیالی پر اثر انداز کرنے والے، لائف کوچز، فلمی ستاروں، گلوکاروں، کھلاڑیوں، یوسفزئی، شیٹیوں کو یاد رکھیں، جو آج بھی اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش ہیں”.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *