پاکستانتازہ ترین

اسد قیصر کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری

پشاور ہائیکورٹ نے سابق سپیکر اسد قیصر کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر اسد قیصر کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار نے کہا کہ سابق سپیکر اسد قیصر کو بنی گالہ سے گرفتار کیاگیا،کئی دن گزر گئے ابھی اسد قیصر کو اڈیالہ جیل میں رکھا ہے،اسد قیصر کو صوابی کے کیس میں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا،اسد قیصر کو صوابی منتقل کیا جائے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا اور سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: