پاکستانتازہ ترین

اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کے سربراہ مقرر کر دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ اس حوالے سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے