شوبز

اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں

پاکستان کی نامور اداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کر گئیں۔
بھائی عاطف جعفری نے نائلہ جعفری کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں۔
عاطف جعفری نے مزید کہا کہ نائلہ جعفری کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز 2 میں ادا کی جائے گی۔
بھائی عاطف جعفری نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی نامور اداکارہ کی تدفین کالا پل پر واقع آرمی قبرستان میں ہوگی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نائلہ جعفری نے تھیٹر اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے ٹیلی ویژن کے بھی متعدد ڈراموں میں جاندار اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
نائلہ جعفری نے ماں مجھے سلانا، دیسی گرلز، تھوڑی سی خوشیاں جیسے قابلِ ذکر ڈراموں میں کام کیا۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ٹی وی مالکان، ڈراما سازوں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی تھی۔
مدد کی اپیل کرنے کی ویڈیو میں نائلہ جعفری کو اسپتال کے بستر پر کسمپرسی کی حالت میں دیکھا جا سکتا تھا اور وہ مدد کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: