شوبز

اداکارہ ریشم نے 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی مذمت کر دی

پاکستانی ڈرامہ و فلم کی اداکارہ ریشم نے 9 مئی کو ملک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم نے 9 مئی کے واقعات میں متاثر ہونے والی فوجی تنصیبات و دیگر عمارتوں کا دورہ کیا۔اس دوران ریشم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں، اِن واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔”

انہوں نے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ "پاک فوج کے سبب ہی آج ہمارا ملک ہے اور ہم ہیں، شہداء کی قربانیوں کے سبب ہی ہمیں یہ ملک ملا ہے، فوج کی ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، اِن کی بدولت ہی ہم آج زندہ ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: