پاکستانتازہ ترینشوبز

اداکارہ دانیہ انورکا اپنی محبت کی شادی سے متعلق بڑا انکشاف

پاکستانی خوبرو اداکارہ دانیہ انور نے انکشاف کیا ہے کہ محبت کی شادی کرنے کے باوجود وہ 6 سال تک اپنے شوہر کا جسمانی و ذہنی تشدد اور استحصال برداشت کرتی رہیں۔
ڈرامہ سیریل ’حبس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دانیہ انور نے پہلی بار اپنی محبت کی شادی اور طلاق سے متعلق بات کی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنے دوست کے بھائی اور خود سے 5سال بڑے شخص سے محض 19 سال کی عمر میں شادی کر لی تھی، یہ شادی محبت کی تھی جس کا تجربہ اور نتیجہ اچھا نہیں رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کے آغاز میں ہی انہیں کچھ مسائل کاسامنا کرنا پڑا تھا جنہیں کم عمری کی وجہ سے وہ سمجھ نہیں پائیں اور 6 سال تک تشدد اور استحصال برداشت کرتی رہیں اور عورت ہونے کے ناطے اپنی شادی کو بچانے اور کامیاب بنانے کے لیے 100 فیصد کوششیں بھی کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔اور 6 سال تک تشدد اور استحصال بر داشت کرنے کے بعد طلاق لے لی جس کے بعد ان کی قریبی خواتین نے ہی انہیں بری عورت کہنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے اس صدمے سے نکلنے کے لیے نفسیاتی ماہرین کی مدد بھی حاصل کی تھی جنہوں نے انہیں تشدد زدہ شادی کو بھلانے میں مدد فراہم کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: