پاکستانتازہ ترین

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چودھری کو17 جون کو طلب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو17 جون کو طلب کر لیا۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ فواد چودھری کا فون نمبر درج ہے، کیا آپ نے کال کی؟ جس پر تعمیلی افسر نے بتایا کہ فواد چودھری کا موبائل فون بند ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ ابھی پھر فون کریں اور بتائیں کہ آپ کا کیس ہے عدالت کیوں پیش نہیں ہوئے، تعمیلی افسر نے فواد چودھری کا نمبر پھر بند ہونے کا بیان دیا۔

عدالت نے فواد چودھری کو 17 جون کو طلب کرتے ہوئے ان کے لاہور اور اسلام آباد والے گھر کے ایڈریس پر طلبی کے نوٹس کی تعمیل کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex