
’لاہور دا پاوا ، اختر لاوا‘ کے فقرے سے شہرت حاصل کرنے والے اختر لاوا نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا، سوشل میڈیا پر
ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کےپر وائرل ویڈیو میں اختر لاوا کو قوالوں کے ساتھ قوالی گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
جس میں اختر لاوا قوال کورس کے ہمراہ بیٹھے اپنا سیاسی نعرہ ’ ٹٹ گئی منجی رہ گیا پاوا، اختر لاوا، اختر لاوا‘ قوالی کے انداز میں گا رہے ہیں۔
بس یہ دیکھنا باقی رہ گیا تھا اِس ملک میں 😑 pic.twitter.com/eSqehZ7klP
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) June 3, 2023
خیال رہے کہ اختر لاوا ایک سیاسی کارکن ہیں اور انہوں نے 2000 کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت ان کے مخالفین کا انتخابی نشان ’منجی‘ یعنی چار پائی تھا اور اس وقت ان کی انتخابی مہم کے دوران یہ نعرہ لگایا گیا ’ ٹٹ گئی منجی رہ گیا پاوا، اختر لاوا، اختر لاوا‘ جس کی وجہ سے وہ انتخابی مہم جیت گئے۔
اس وائرل ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 22 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔