پاکستانتازہ ترینکھیل

آپ لاکھوں لوگوں کی طاقت ہیں:وسیم اکرم کا کپتان کیلئے پیغام

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کے بعدان کے حامیوں کی جانب سے ان کیلئے سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ آپ ایک انسان ہیں لیکن آپ لاکھوں لوگوں کی طاقت ہیں ، مضبوط رہیں کپتان۔ دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی عمران خان کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ پاکستانی سرکس نے ایک بڑا شو کیا اور ایک ٹائیگر کو گرفتار کرلیا، لیکن ہمارا ٹائیگر سرکس کی حرکتیں نہیں کرتا وہ لڑنے والوں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطےسے گرفتار کیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: