
پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ گئی، 20 کلو کا تھیلا 100 سے 150 روپے مہنگا فروخت ہونے لگا۔
سپیشل آٹا قیمت بڑھنے کے بعد 2 ہزار 800 روپے کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
آٹا ڈیلرز کی جانب سے کہا گیا کہ گندم کی قیمت بڑھی جس کے سبب آٹا مہنگا کرنا پڑا۔