تازہ ترینتعلیم

آشوب چشم کے باعث کل سے سرکاری ونجی اسکولز بند کرنے کافیصلہ

پنجاب بھر میں آشوب چشم کے باعث کل سے سرکاری ونجی اسکولز بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹرک کلاسز تک تمام بچوں کو کل چھٹی ہوگی۔

پیر کے روز سے آشوب چشم کے بچوں کو مرکزی دروازہ پر ٹیچر خود چیک کریں گے۔ آشوب چشم کے مریض بچوں کو سکول میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ آشوب چشم کی وبا پنجاب بھر میں پھیل گئی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہر چوتھا شخص آنکھوں کی بیماری کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے