تازہ ترینکھیل

آسٹریلیا کا نیڈر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیڈر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بھارتی شہر دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آسٹریلین ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس میچ کے لیے آسٹریلین ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آل راؤنڈر مارکس اسٹوائنس کی جگہ کیمرون گرین کو شامل کیا گیا ہے جب کہ نیدر لینڈز نے گزشتہ میچ کے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے