سیاست

آزاد کشمیر میں چودھری یاسین کو انتقام کا نشانہ بنانا قابل مذمت: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں چودھری یاسین کو انتقام کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، جس پر قاتلانہ حملہ ہوا پولیس نے اسی پر مقدمہ درج کرلیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری یاسین نے ایف آئی آر اندراج کی کوشش کی مگر پولیس نے درج نہیں کی، کارکنوں کیخلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کشمیر جا کر خود احتجاج کی قیادت کروں گا، عمران خان کیخلاف تقریر کرنے پر نیب کا نوٹس اور سیٹ جیتو تو قتل کا مجرم بنا دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: