پاکستان

آدھی رات کو ہماری تلاشیاں لی گئیں جسے ہم کوئی دہشتگرد ہیں۔پی ٹی آئی خواتین

پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خواتین کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت پیش کیا گیا۔خواتین ملزمان میں صنم جاوید، طیبہ راجہ، عالیہ حمزہ سمیت سات دیگر شامل تھیں۔پی ٹی آئی کی ان خواتین کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔عدالت پیشی کے موقع پر صنم جاوید خان نے کہا کہ آدھی رات کو ہماری تلاشیاں لی گئیں جسے ہم کوئی دہشتگرد ہیں۔
تلاشیاں لی ہیں تو پھر یہ بھی بتایا جائے کہ ہم سے کیا برآمد ہوا۔ ہمارا نام لے کر پریس کانفرنسز کی جا رہی ہیں جب کہ ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔اسی موقع پر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ بھی پھٹ پڑیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جیل میں رکھے ہوئے اب 25 دن ہو چکے۔ہماری شناخت پریڈ بھی مکمل ہو چکی۔

رات کو ایک بجے پانچ پانچ خواتین نے ہماری تلاشی لی، خواتین کی توہین کی جا رہی ہے، میں ان سب کے خلاف کیس کروں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: