پاکستانتازہ ترین

آئندہ وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے . سید مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آئندہ وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے .

انہوں نے کہا کہ اگلا وزیر اعلی سندھ ایم کیو ایم کا یا اس کا حمایت یافتہ ہوگا، پی پی کے مقابلے میں ہماری اکثریت ہوئی تو ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایم کیو ایم سے ہی وزیر اعلی لائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب اپنی حمایت سے کسی دوسری جماعت کو وزیر اعلی نہیں دیں گے۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فین کلب ہے۔عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، ان کی جماعت کے خلاف وہ آپریشن نہیں ہوا جس سے ایم کیو ایم گزری۔

پورا یقین ہے کہ اگلے انتخابات جنوری میں ہوجائیں گے۔ ۔وفاق میں حکومت وہ ہی بنائے گا جس کی حمایت ایم کیو ایم کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: